عصر حاضر میں اتحاداہلسنت کی ضرورت ہے،مفتی منیب الرحمن

  عصر حاضر میں اتحاداہلسنت کی ضرورت ہے،مفتی منیب الرحمن

  

کراچی (این این آئی)رہبر اسلامک فاؤنڈیشن کے تحت حفاظ کرام کے اعزاز و تکریم کیلئے جلسہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ''عصر حاضر میں اتحاد,اہلسنت کی ضرورت ہے۔بالخصوص کچھ عرصہ قبل قوم و ملت کو انتشار کی طرف دھکیلنے کیلئے صحابہ کرام کی گستاخانہ باتوں کیخلاف حکومت کو متنبہ کیا کہ اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں کیوں نہ آئی۔یہ غالب اکثریت رکھنے والے،معتدل اور پر امن اہلسنت و لجماعت کی برداشت کا امتحان لیا جارہا ہے''۔علامہ رضوان احمد نقشبندی نے معاشرے کی ترقی و بقا ء کیلئے مدارس کے وجودکو لازمی قرار دیا۔جبکہ سربراہ فاؤنڈیشن پیر طریقت عبدالجبار احمد نقشبندی نے فاؤنڈیشن کے تعلیمی میدان میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رہبر اسلامک فاؤنڈیشن معاشرے کے بچوں اور بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والا منفرد ادارہ ہے۔ فاونڈیشن کے تحت جامع مسجد فاران مارٹن روڈ کراچی میں 75 متخصصین،35 علماء اور 80 سے زائد حفاظ کرام کے اعزاز و تکریم کے لئے جلسہ دستار فضیلت منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخاور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مفتی منیب الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -