9 پولیس افسر پنجاب بدر،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 9پولیس افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبہ بدر کر دیا، وفاق میں جانیوالے افسران میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی عہدے کے افسران شامل ہیں، ڈی آئی جی افسران میں بلال صدیق کمیانہ،رائے بابر سعید،ڈاکٹر اختر عباس،ہمایوں بشیر تارڑ،محمد انکسار خان جبکہ ایس ایس پی عہدے کے افسران میں ذیشان اصغر،لیاقت علی ملک اور اکبر ناصر شامل ہیں۔