وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر تبادلوں کا فیصلہ، سمر ی وزیر اعظم کو ارسال 

  وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر تبادلوں کا فیصلہ، سمر ی وزیر اعظم کو ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیر اعظم دفتر کو ارسال کردی۔  ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کو تبدیل کرنے کی تجویز دیدی گئی،گریڈ 22 کے حسن ناصر جامی کو سیکرٹری نجکاری ڈویڑن تعینات کئے جانے کا امکان ہے، تقرری کے منتظر گریڈ 22 کے شوکت علی کی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن تعیناتی پر غور ہے،نجکاری ڈویژن کے سیکرٹری کا عہدہ کئی ہفتوں سے خالی ہے،وزیراعظم دفتر کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا

 بیوروکریسی

مزید :

صفحہ آخر -