برطانوی وزیر اعظم کے والد نے گھریلو جھگڑے پراپنی بیگم کی ناک توڑ دی تھی،کتاب میں انکشاف

  برطانوی وزیر اعظم کے والد نے گھریلو جھگڑے پراپنی بیگم کی ناک توڑ دی ...

  

 لندن(آن لائن)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی زندگی کے بارے میں برطانوی صحافی ٹام بوور کی کتاب The Gambler رواں ماہ 15 اکتوبر کو منظر عام پر آ رہی ہے۔ کتاب میں ایک واقعے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک بار شدید نوعیت کے گھریلو جھگڑے کے دوران بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے اپنی اہلیہ شارلوٹ پر تشدد کرتے ہوئے ان کی ناک توڑ ڈالی تھی۔ بورس جانسن کو اپنے والد کے تشدد کے باعث اپنی والدہ کے انجام پر نہایت دکھ محسوس ہوا تھا۔کتاب میں 77 سالہ شارلوٹ کا یہ بیان نقل کیا گیا ہے کہ "میرے شوہر نے میری ناک توڑ دی تھی اور مجھے یہ بات سوچنے پر مجبور کر دیا کہ میں اسی برتاؤ کی مستحق ہوں "۔ برطانوی اخبار نے اسٹینلے کے رشتہ داروں سے اس واقعے کی بابت معلوم کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ "ایسا صرف ایک بار ہوا تھا"۔ یہ انیس سو ستر کی دہائی کی بات ہے جب شارلوٹ "نفسیاتی خبط" کے مرض کا شکار تھیں۔کتاب کے مطابق80 سالہ اسٹینلے نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

برطانوی وزیر اعظم 

مزید :

صفحہ آخر -