نیا صوبہ ایم کیو ایم نہیں عمران خان مانگ رہا ہے، خورشید شاہ

    نیا صوبہ ایم کیو ایم نہیں عمران خان مانگ رہا ہے، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(آئی این پی) پیپلز پارٹی  کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم ایم کیو ایم کی نہیں بلکہ عمران خان کی سوچ ہے  نیا صوبہ ایم کیو ایم نہیں عمران خان مانگ رہا ہے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ حکومت کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے اپوزیشن والے کیوں ملے ہمارے ملک کا سربراہ کسی کی بات سننے کو تیار ہی نہیں ان کے پاس کوئی مثبت بیانیہ نہیں ہے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے  ہر چیز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں سیاستدان ہوں یا ادارے سب عوام کے خادم ہیں عوام کو ریلیف دینا چاہئے   ملک کے حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں ملک کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے،عمران خان کو انتقامی کارروائیاں کرنے بجائے معیشت پر توجہ دینی چاہیے۔ خورشید شاہ نے سوال کیا کہ حکومت سے پوچھا جائے کہ ان سے کون این آر او مانگ رہا ہے،حکومت کو جو پسند نہیں اسے غدار اور انڈیا کا ایجنٹ کہا جاتا ہے، اپوزیشن کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ محترمہ فاطمہ جناح کے دور سے نکل رہے ہیں۔
خورشید شاہ 
 

مزید :

صفحہ آخر -