وزیراعظم ملک میں معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں، اعظم سواتی 

   وزیراعظم ملک میں معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہیں، اعظم سواتی 

  

اسلام آباد(آئی این  پی)  وفاقی وزیر انسداد منشیات  اعظم  خان  سواتی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں معاشی استحکام کے  لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں انٹی نارکوٹکس وزارت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،  اوور سیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی سرمایہ کاری سے وطن عزیز میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گئی۔ پیر کووفاقی وزیرنارکوٹکس  کنٹرول اعظم سواتی سے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدر خورشید برلاس  نے کونسل کے سیکرٹری جنرل عطا الحق اور عبدالکریم اڈیا کے ہمراہ  ملاقات کی اور انہیں کونسل کی کارکردگی  سے آگاہ کیا۔ اعظم سواتی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلہ میں انٹی نارکوٹکس وزارت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ  اور سیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی سرمایہ کاری سے وطن عزیز میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گئی۔ اس دوران خوشید  بر لا س نے کہا کہ میڈان  پاکستان مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ان کا مشن ہے اور اس مقصد کے لیے یو کے پاکستان بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں عطا الحق نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اعظم سواتی کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ  ان کے دورہ پاکستان کا مقصد تاجر وں  صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرنا اور باہمی تجارت کے  فروغ راہ ہموار کرنا ہے تاکہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکے۔

 اعظم  خان  سواتی 

مزید :

صفحہ آخر -