کرتارپور راہداری کھو لنا خوش آئند اور محبت کا پیغام،عامر احمد

 کرتارپور راہداری کھو لنا خوش آئند اور محبت کا پیغام،عامر احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ کہ وفاقی حکومت کے جانب سے کرتارپور راہداری ازسرنو کھو لنا انتہائی خوش آئند اور پوری دنیا کی سکھ قوم کے لئے محبت اور رواداری کا پیغام ہے۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر ہاشمی کے مطابق ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کے بعد حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔جبکہ سکیورٹی سمیت تمام پر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ہیں۔کر تار پور راہداری اسرنو کھولنے پر پاکستان سے گردوارہ پربندھک کمیٹی نے وفاقی حکومت اور چیئرمین بورڈ ڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ڈاکٹر عامر احمد اور ان کی ٹیم پاکستان میں گرد وارو کی تزئین و آرائش اور سکھوں کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔جبکہ دنیا بھر کی سکھ قوم نے وفاقی حکومت اور چیئرمین ڈاکٹر احمد عامر احمد د  کے اقلیتوں کے لئے اقدامات کی کھلے الفاظ میں تعریف کی ہے۔ترجمان بورڈ کے مطابق ایڈیشنل سیکٹری شراء نز طارق وزیراورڈی پی سیکرٹری عمران گوندل کی زیر نگرانی پاکستان بھر میں گردواروں کی تزئین و آرائش جاری ہے اور سیکیورٹی کو انتظام پہلے سے بہتر بنا دیا گیا ہے۔

عامر احمد

مزید :

صفحہ آخر -