قادیانی اسلام کے غدار، عزت رسول و بتولؐ کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عالمی کانفرنس

  قادیانی اسلام کے غدار، عزت رسول و بتولؐ کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عالمی ...

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ)اہل سنت کی سب سے بڑی مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کی 9ویں سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول و بتولؐ کا نفرنس امت مسلمہ، وطن عزیز کی خوشحالی اوردین اسلام کی سربلندی کیلئے مانگی گئی رقعت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کے مشتر کہ اعلامیہ میں اندرون وبیرون ملک سے آنیوالے مشائخ عظام، 100سے زائد خانقاہوں کے مشائخ، دینی مدارس کے سربرہان اور مفتیا ن کرام نے کہاہے کہ عزت رسول و بتولؐ کیلئے آج بھی خون میں گرمی اور جذبے جواں ہیں، اپنے آقاؐ کی حرمت کیلئے جان و مال کی قربانی کو سعادت سمجھتے ہیں، ہر سطح اور لحاظ سے عزت رسول و بتولؐ کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اہلسنت وجماعت کو آگے بڑھ کر مسلم معا شر ہ کو متوازن، پرامن اور روادار بنانے میں کلیدی کردار اداکرنا چاہئے۔ عالمی حالات کے تناظر میں آل و اصحاب رسول ؐ کو اپنے اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے کی بجائے عالم اسلام کی وحدت اور قو ت کے طور پر سامنے لایاجائے۔ قانون ناموس رسالتؐ 295Cمیں تبد یلی کا شائبہ کرنیوالے کا بھی تعاقب کریں گے لیکن اس قانون کے غلط استعمال کے بھی خلاف ہیں۔ امت مسلمہ انفرادی مسائل کو چھوڑ کر امہ کے مسائل پر متحد ہوجائے۔قادیانی اسلام کے غدار ہیں،پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹائیں۔اقوام عالم اسلا م فوبیا سے باہرنکلے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کا متفقہ اعلامیہ اقوام عالم کے سامنے رکھاجائے۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر خارجہ پالیسی ازسرنو ترتیب دیکر وفود دنیا بھرمیں روانہ کیے جائیں۔ افواج پاکستان مسلم امہ کا فخر، پاکستانی عوام بالخصوص علماء و مشائخ کے شانہ بشانہ جہاد کشمیر کیلئے تیار ہیں۔ دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حق میں ہیں لیکن دینی مدارس کا مالی بوجھ بھی حکومت اٹھائے۔ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام آٹھویں سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول وبتول ؐکانفرنس ناصر باغ کے وسیع و عریض سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ پیر عبدالخالق القادری امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر صدارت اور عالمی مبلغ اسلام پیر سید محمد عرفان مشہدی کے زیر قیادت ہونیوالی سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس میں پاکپتن شریف کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی، جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی، سید علی رضا بخاری ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر، سید عمران شاہ ولی ایم این اے، سید آصف علی شاہ جیلانی رانی پورسندھ،سید عثمان شاہ فیروزی، تونسہ شریف سے خواجہ نصرالمحمود تونسوی،پیر سید شمس الدین گیلانی گولڑہ شریف، سید منور حسین بخاری، مفتی محمد عباس قادر ی بلوچستان،خواجہ غلام قطب الدین فریدی، سید محی الدین محبوب قادری، خواجہ نظام الدین سیالوی، پیر سید ریاض حسین شاہ، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی ضیاء الحسنین صدیقی، مفتی ضیاء المصطفے، سید حبیب الحق شاہ، پیر رفیق احمد مجددی، مفتی جمیل احمد صدیقی اور مفتی چمن زمان قادری، علامہ حافظ اللہ بخش قادری اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے علماء و مشائخ اور 100سے زائد خانقاہوں کے مشائخ اور500سے زائد دینی مدارس کے سربراہان اور مفتیان کرام نے شرکت کی۔

عزت رسول وبتولؐ کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -