مودی کی خوشی کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف مقدمہ درج کیا، پرویز رشید

  مودی کی خوشی کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف مقدمہ درج کیا، پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے مودی کو خوش کرنے کے لیے آج آزاد ریاست کے منتخب وزیر اعظم کے خلاف غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے ان خیالات کااظہارمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اگر مودی حملہ کرتا ہے تو سب سے پہلے اگر بھارت کسی پر حملہ کرے گا تو ریاست جموں و کشمیر،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ٹارگٹ سب سے پہلے کرتا لیکن اس سے قبل ہی کشمیریوں کے وکیل کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان پر مقدمہ درج کر کے جہاں وکالت کو مشکوک کر دیا وہاں پر جو کام دشمن بھارت نے کرنا تھا وہ پاکستان کی سلیکٹڈحکومت نے کر دیا۔
پرویز رشید
 
 

مزید :

صفحہ آخر -