داتا گنج بخشؒ کے 977 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغازآج ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام مخدوم الاولیاء حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒکے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغازآج سے ہوگا سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریبات صبح بوقت 10.00بجے شروع ہوں گی اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ ہونگے جبکہ محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت ملازمین کی بڑی تعداد بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں ہزاروں پولیس اہلکار تینوں دن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاظر سی سی ٹی وی کے کیمروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
عرس مبارک