عام انتخابات کے بعد 299 انتخابی عذرداریاں دائر کی گئیں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے کل 299 انتخابی عذرداریاں دائر کی گئیں جار ی اعلامیہ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے الیکشن 2018ء کے بارے میں مختلف آراء کے اظہار کے بعد میڈیا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئیں،انتخابی عذرداریوں اور ان پر فیصلہ جات کے متعلق وضاحتیں مانگی جا رہی ہیں اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے یہ ضروری سمجھا کہ اس سلسلے میں وضاحت دی جائے ملک میں عام انتخابات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے کل 299 انتخابی عذرداریاں دائر کی گئیں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ جات میں 9 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کیلئے 20 الیکشن پٹیشنز دائر کی گئیں اس طرح مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کے حلقہ جات کیلئے 15 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کیلئے 28 پٹیشنزدائر کیں مزید تحریک انصاف کے امیدواروں نے قومی اسمبلی کیلئے 23 اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کے لئے53 الیکشن پیٹشنز دائرکیں اس کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیداروں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے 151الیکشن پیٹشنز دائر کیں اب تک قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 210 حلقہ جات کی پٹیشنز کے فیصلہ جات الیکشن ٹربیونلز نے کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمی