ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر  

   ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر  

  

اسلام آباد(آئی این پی)ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کر دیا گیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعودخان کومعاون خصوصی برائیریونیو تعینات کر دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے  ڈاکٹروقارمسعودکی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ڈاکٹر وقار مسعود کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔اس سے قبل دو اکتوبر کو کے الیکٹرک کے سابق سی ای او اور چیئرمین تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کیا گیا،تابش گوہر کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔تابش گوہر کے الیکٹرک میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ 7سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور اکتوبر 2015میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک ریٹائر ہوئے۔

ڈاکٹر وقار مسعود

مزید :

صفحہ آخر -