افغانستا ن، صوبہ لغمان میں گورنر کے قافلے پر حملہ،8افراد جاں بحق، 30زخمی 

  افغانستا ن، صوبہ لغمان میں گورنر کے قافلے پر حملہ،8افراد جاں بحق، 30زخمی 

  

 کابل(آئی این پی) افغان صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور30زخمی ہوگئے،حملے میں گورنر رحمت اللہ یارمل  بالکل محفوظ رہے، 4محافظین اور4عام شہری جاں بحق ہوئے،زخمی ہونیوالوں میں 2شہری شامل ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کا قافلہ گیسٹ ہاؤس سے آفس کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوگیا۔دوسری جانب ترجمان گورنر نے بھی قافلے پر بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں تاہم محافظین اور عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

صوبہ لغمان 

مزید :

صفحہ آخر -