کراچی بی آر ٹی میں  بھرتیوں کا سلسلہ شروع

    کراچی بی آر ٹی میں  بھرتیوں کا سلسلہ شروع

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بی آر ٹی ریڈ لائن بس سروس میں 2118اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں کلیدی عہدوں پر تعیناتی کے لیے درخواستیں جن میں منیجر ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن، منیجر سکیورٹی پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ، انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم اسپیشلسٹ، کنٹریکٹ مینجمنٹ اسپیشلسٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکوائرمنٹ، بجٹ اینڈ اکاونٹ آفیسر، ایچ آر آفیسر، ایڈمن آفیسر اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ ٹو سی ای او شامل ہیں، ان پر بھرتی ہوگی۔بعدازاں 1424 بھرتیاں برائے سکیورٹی، ٹکٹنگ اور صفائی ستھرائی کے ملازمین اور 615 بھرتیاں ڈرائیور، کنڈیکٹرز اور میکینک کی ہوں گی۔مذکورہ منصوبے کو سندھ حکومت اسپانسر کررہی ہے جبکہ مالی معاونت ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک، فرنچ ایجنسی فار ڈیولپمنٹ اور گرین کلائمیٹ فنڈ فراہم کررہا ہے۔اندازہ ہے کہ روزانہ 3 لاکھ 20 ہزار افراد اس سروس سے مستفید ہوں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -