کراچی:ایم کیو ایم کے کارکنوں کی فنکشنل لیگ میں شمولیت 

کراچی:ایم کیو ایم کے کارکنوں کی فنکشنل لیگ میں شمولیت 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(فنکشنل) سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے فنکشنل لیگ ہاؤس میں کراچی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد بلوچ، ڈپٹی کنوینر سلمان فیاض، سیکریٹری فرحان عالم، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر تابش حسین آرائیں، سینئر نائب صدر الہیار بلوچ کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ایم کیو ایم  پاکستان کے سیکڑوں کارکنوں اور شہریوں نے ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سردار عبد الرحیم نے  شامل ہونے والے کارکنوں کو  ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل پیر  پگارا  کی قیادت کے پاس ہے، کارکن پیر  پگارا کا پیغام گھر گھر پہنچائیں  اور بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام فنکشنل لیگ کو اکثریت سے کامیاب کرائیں تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جن پر اعتماد کیا انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھریں، پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے، کراچی کے عوام نے ریلیوں کوعوام دشمن قرار دے کر  مسترد کردیا ہے۔انہوں نے  کہا کہ  پورا شہر مسائلستان بن چکا ہے۔ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ نے کہا کہ کراچی شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھے گئے اربوں روپے کے بجٹ حکمرانوں کی جیبوں کی نذر ہوگئے ہیں۔ فنکشنل لیگ کراچی کے عوام کے ساتھ ہے اور فنکشنل لیگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین خوفزدہ ہو چکے ہیں۔ فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ندیم راغب،کاشف علی عدنان، نورالدین،شریف بھائی اور ر ایم کیو ایم پاکستان کے بڑی تعداد میں کارکنان شامل تھے

مزید :

صفحہ آخر -