فیاض چوہان اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کریں،اویس قادر

فیاض چوہان اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کریں،اویس قادر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان اور خرم شیر زمان کو اپنی حکومت کی ناکامی اور گندم کی قیمت نظر نہیں آتی, پیپلز پارٹی کی حکومت نے کبھی عوام دشمن پالیسی نہیں بنائی۔ فیاض الحسن چوھان اور خرم شیر زمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اویس قادر شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت پنجاب کے عوام کوسستی گندم فراہم کرے۔ آٹا،چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دارپی ٹی آئی ہے اور الزام سندھ حکومت کو دیتے ہیں۔پی ٹی آئی کے وزرا صبح ہوتے ہی اپنی کارکردگی کے بجائے اپوزیشن پر الزام تراشی میں دن گزارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپر معاشی ٹیم والے بھی معیشت چلانے کے لئے کشکول  توڑ نہیں پائے۔انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان کو وفاقی حکومت کی نااہلی پر قرارداد جمع کروانی چاہیے تھی۔حکومت سندھ صوبے کے عوام کو گندم کی فراہمی بہتر انداز میں کررہی ہے. صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے لوگ گندم کے ذخیرہ میں ملوث ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -