کامیاب ریلی پر شہریوں کے شکر گزار ہیں،وقار مہدی 

    کامیاب ریلی پر شہریوں کے شکر گزار ہیں،وقار مہدی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی نے کہا ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں باالخصوص اردو بولنے والوں کے شکر گذار ہیں، جنہوں نے کراچی یکجہتی ریلی میں بھرپور شرکت کر کے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اردو بولنے والوں کی شناخت کو مسخ کر نے کی مذموم کوشش کی. تہذیب یافتہ  طبقہ کو  کنکٹا، لنگڑا اور چریا کے نام دئے. یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ کراچی کی باشعور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، کراچی کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے تمام عناصر کو اب کراچی کے شہری مل کر ناکام بنائیں گے. کراچی کے بعد حیدرآباد کی عوام نے بھی ایم کیو ایم کے نفرت کے بیانئے کو مسترد کر کے سندھ اور ملک سے محبت کا ثبوت دیا ہے. انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی کی ترقی کا آغاز ہوا.  شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کراچی کو اسٹیل مل، پورٹ قاسم، جوہری بجلی گھر سمیت سستی رہائشی منصوبے اور بے گھر افراد کو پلاٹ دئے. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں  باشعور عوام کے تعاون سے کراچی کی ترقی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی. 

مزید :

صفحہ آخر -