چہلم امام حسینؓ،ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدات اجلاس 

چہلم امام حسینؓ،ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدات اجلاس 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں پیرکو ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کی مناسبت سے اہم اجلاس منعقد ہو،اجلاس میں کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اورٹریفک)،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ  کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔رینجرزنے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -