نوازشریف کو غدار کہنے والے خود غدار ہیں،شاہ محمد شاہ 

نوازشریف کو غدار کہنے والے خود غدار ہیں،شاہ محمد شاہ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء روزی خان کاکڑ اور گل مروت کی جانب سے ضلع ملیر میں نواز شریف کو غدار کہنے کے خلاف احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ،رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی، نائب صدر سندھ ملک تاج، ضلع ملیر کے صدر فیروز خان، یوتھ ونگ سندھ کے صدر راجہ انصاری، چوہدری سہیل اور بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمد شاہ نے کہا کہ عمران حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نواز شریف کو غدار کہنے کے خلاف ضلع ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عمران نیازی حکومت کے دن پورے ہوچکے ہیں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام بھوک، بدحالی اور مہنگائی کا سامنا کررہی ہے۔ یوٹرن وزیر اعظم نے عوام سے جو دھوکے کیئے ہیں عوام اس کا جلد حساب لے گی۔ پورے ملک میں گو عمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔ اس لئے عمران حکومت کا وقت پورا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے جذیروں کو کو کسی بھی صورت میں فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان حکومت صرف سندھ کے عوام کے ساتھ نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کیساتھ زیادہ کررہی ہے۔ اسرائیل کا ایجنٹ نواز شریف کو غدار کہہ رہا ہے لیکن تاریخ فیصلہ کرے گی کہ غدار کون ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -