تمام جماعتیں کراچی کے مسائل پر آواز بلندکریں،عبدالرحمن سلفی

تمام جماعتیں کراچی کے مسائل پر آواز بلندکریں،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی،مدیر جامعہ  ستاریہ الاسلامیہ مولانا پروفیسرحافظ محمد سلفی مولانا مفتی انس مدنی،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی،حشمت اللہ صدیقی،عمران احمدسلفی، حافظ فیصل سلفی،قاضی عبدالسمیع  ودیگر نے جماعت اسلامی  کی جانب سے ''حقوق کراچی مارچ ''  کی کامیابی پر مبارک باد  دیتے ہوے ایک بیان میں ان رہنماں نے کہاہے کہ اہلیان کراچی نے  بلا امتیاز علاقہ،زبان،ومسلک اس عظیم الشان مارچ میں شرکت کرکے کر اچی کے مسائل  کے حل کے لیے اپنا  بھر پور تعاوں کیا کراچی کو ایک عرصہ سے نظرانداز  کیا جارہا ہے تمام بنیادی مسائل کے حل سے متعلقہ ادارے لاتعلق،بے حسی کا شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ آج عروس البلاد  روشنیوں کا شہر کھنڈر بن چکا ہے بجلی،پانی،گیس ناپید ہیں بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جارہا ہے مہنگایء  عروج پر ہے حالیہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں  سیورج کا پانی و گندگی سے وبا یء  بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے سڑکوں کا نظام تباہ ہو چکا ہے ٹرانسپورٹ ناپید ہے ان حالات میں شہریوں کی بنیا دی سہولتوں کو بھی نظرانداز کیا جارہا ہے جس سے شہریوں کو سخت اذیت و پریشانی میں مبتلہ کردیا گیا اور مراعات  یافتہ مفادات حاصل کر نے والی سیاسی قوتیں بھی لاتعلق ہیں ان حالات میں جماعت  اسلامی کراچی نے جدوجہد کا آغاز کیا  ہے وہ لائق تحسین ہے کراچی کے تمام سیاسی  مذہبی سماجی و انسانی حقوق کی  تنظیموں کو   کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاھئے کراچی کے شہریوں کے اتحاد و قوت سے ہی یہ   مسائل حل ہوسکتے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -