چیئرمین پی ٹی اے کا جاز ڈیجیٹل ہیڈکوارٹرز کادورہ

چیئرمین پی ٹی اے کا جاز ڈیجیٹل ہیڈکوارٹرز کادورہ

  

کراچی(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)کے چیئرمین میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ نے جاز (JAZZ)ڈیجیٹل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاہے۔ پی ٹی اے کے ممبر فنانس محمد نوید،ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور دیگر سینئر ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جاز کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین پی ٹی اے کو ملک کے مختلف،بالخصوص پسماندہ علاقوں میں جاز4G کی سروسز فراہمی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس دوران انہیں ایجوکیشن،زراعت، ای کامرس، ڈیجیٹل پے منٹس، موبائل ٹیکنالوجیزکے ساتھ ساتھ یونیورسل سروس فنڈ(USF)کے تحت جاری تیز رفتار انٹرنیٹ فراہمی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔مزید برآں چیئرمین پی ٹی اے کو جاز کی جانب سے کورونا کے دوران متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فراہم کردہ 1ارب20کروڑ روپے کے ریلیف پیکج کے بارے میں بھی بتایا گیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے ملک کے دیہی وپسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں جاز (JAZZ)کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ”جاز جیسے آپریٹرز کے تعاون سے انٹرنیٹ کا استعمال 31فیصدسے بڑھ کر40فیصد ہوگیاہے“۔ چیئرمین پی ٹی اے کو نیشنل انکیوبیشن سنٹر(NIC) کے ساتھ مل کر اسٹارٹ اپ انفراسٹرکچرکی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں کے بارے میں بھی بتایاگیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ”عوام الناس کو ڈیجیٹل ورلڈ تک محفوظ اور تیزرفتار رسائی دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کررہے ہیں“۔

مزید :

صفحہ آخر -