ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے،مولانا شمس الحق

ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے،مولانا شمس الحق

  

شبقدر (تحصیل رپورٹر)  موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا۔ مہنگائی بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ پشاور میں جمعیت کے کامیاب جلسے سے حکومت وقت کے اوسان خطا ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ف کے تحصیل امیر مولانا شمس الحق نے تمام یونین کونسلوں اور مجلس عاملہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکریٹری ثناء اللہ دانس، طارق زیب، مفتی طاہر اللہ درویش، مولانا کفایت اللہ،حاجی گوہر علی شاہ، مولانا سید شاہ گیلانی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ تحصیل امیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف فحاشی کو فروغ دیکر تمام کاروبار زندگی تباہ کردیا۔ مولانا فضل الرحمان ہی موجودہ حکومت سے نجات دلائیں گے۔ عوام کی زندگی موجودہ حکومت نے اجیر ن بنادی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -