متحدہ سوشل میڈیا کے انتخابات،جان محمد صدر منتخب
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) جان محمد انجم صدر اور بابو ابرار حسین (MSS) متحدہ سوشل میڈیا صوابی منتخب اس سلسلے میں تاج محل ہوٹل صوابی میں سوشل میڈیا کا نتخابی اجلاس ہوا جس میں انتخابات کے زریعے جان محمد انجم کو صدر اور بابو ابرار حسین کا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیاجبکہ سینئر نائب صدر امین خان،ڈپٹی جنرل،سیکرٹری محمد کامران خان،نائب صدر آصف زمان خان،افس سیکرٹری نصیر محمد خان،فنانس سیکرٹری خالد عثمان خان،حاجی محمد امین خان کو سرپرست اعلیٰ اور امیر صادق جلبی وال کو سرپرست اعلیٰ دوم مقررکیا گیا واضع رہے کہ 15ستمبر کو متحدہ سوشل میڈیا صوابی کے قیام کے حوالے سے دفتر نصیر محمد چارباغ میں میٹنگ کی گئی تھی جسے عملی جامہ پہناتے ہوئے تاج محل ہوٹل میں باقاعدہ انتخاب کے زریعے کابینہ تشکیل دی گئی،جس میں موجودہ عثمان غنی عارف،محمد کامران خان سفیر خان،خالد عثمان،ضیاء یوسفزئی،آصف زمان خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ صحافت چوتھا ستون ہے اور اپنے علاقے کے مسائل اُجاگر کرنے،پریس کلب کی تعمیر میں کردار ادا کرنے اور صحافی برادری کے لئے لڑنے کا عہد کیا گیا اورصوابی میں مثالی صحافت (MSS)متحدہ سوشل میڈیا صوابی کے پلیٹ فارم پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا گیا انہوں نے کہا کہ (MSS)ہیڈ افس چار باغ صوابی،برانچ افس گلشن آباد صوابی اور تورڈھیرکوتحصیل پریس کلب دفتر مقرر کیا گیا جبکہ بہت جلد صوابی میں پریس کلب کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا سے بات کی جائے گی ہر ماہ باقاعدگی سے اجلاس ہوگا اور بہت جلد انشاء اللہ ایک پر وقار حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی۔