پی نیٹ ورک میں  پانچ مقامات کی توسیع 

پی نیٹ ورک میں  پانچ مقامات کی توسیع 

  

کراچی(پ ر) ایمریٹس نے یورپ کے مختلف شہروں میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایمریٹس کے یورپی نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد بڑھ کر 31 ہوجائے گی۔ اس حوالے سے 21 اکتوبر کو بڈاپسٹ، 1 نومبر کو بولگنا، ڈوسیلڈورف، ہیمبرگ اور 4 نومبر کو لیون سے پروازوں کا آغاز ہورہا ہے۔ ایمریٹس براستہ دبئی دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسافروں کو باسہولت انداز سے سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔  ان پانچ مقامات کی شمولیت کے ساتھ ایمریٹس کے عالمی نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد 99 ہوجائے گی۔ ایئرلائن بتدریج مسلسل سفری طلب پوری کر رہی ہے جبکہ اپنے صارفین، عملے اور لوگوں کی صحت اور حفاظت کو ہمیشہ سے ترجیحی مقام دیا ہوا ہے۔  بڈاپسٹ اور لیون سے پروازوں کی آمد و رفت ہفتے میں دو بار ہر بدھ اور ہفتہ کو آپریٹ کی جائیں گی جبکہ بولگنا، ڈوسیلڈورف، ہیمبرگ سے ہر جمعہ اور اتوار کو ہفتے میں دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔ ان پانچوں شہروں سے تمام پروازیں بوئنگ 777-300 ای آر طیاروں سے آپریٹ کی جائیں گی جس کی ہر پرواز میں وسیع کارگو کی سہولت بھی میسر ہے۔ پروازوں کے ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے ایمریٹس ڈاٹ کام، ایمریٹس ایپ، ایمریٹس سیلز آفس کے ساتھ ہی ساتھ ٹریول ایجنٹس اور آن لائن ٹریول ایجنٹس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -