خواتین کوشادی کا جھانسہ  دیکر رقم لوٹنے والا گرفتار

خواتین کوشادی کا جھانسہ  دیکر رقم لوٹنے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس نے خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نام بدل کر خواتین سے جعلی نکاح بھی کرتا تھا جبکہ ملزم کے گروہ میں ایک جعلی نکاح پڑھانے والا بھی شامل ہے۔ملزم ماجد خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے میں ملوث تھا جس نے 3 خواتین کو شادی کا جھانسہ دے کر رقم لوٹی۔پولیس کے مطابق  ملزم گاڑیاں چوری اور بھتہ لینے کے جرم میں جیل بھی جا چکا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -