اساتذہ ہی قوم کے اصل  معمار ہیں،اعجاز فاروقی 

اساتذہ ہی قوم کے اصل  معمار ہیں،اعجاز فاروقی 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یوم تکریم اساتذہ منانے کا مقصد اساتذہ کی اس اہمیت کو اجاگر کرنا اور تسلیم کرنا ہے جس میں وہ طلبہ کی فکری سوچ کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور شخصیت سازی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں جو نا قابل فراموش ہے۔ دنیا کے تمام مہذب  معاشروں میں والدین کے ساتھ ساتھ استاد ہی سب سے زیادہ قابل احترام ہستی ہوتا ہے کیونکہ استاد ہی وہ شخص ہے جو طالب علموں کو حروف کی پہچان دیکر ان کو دینی، علمی اور شخصی امنگوں تک ہم آہنگ کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔پروفیسر اعجاز فاروقی نے عوام اور حکومت پر زور دیا کہ اساتذہ جو انتہائی ذمہ داری، محنت، لگن، فرض شناسی، باکردار شخصیت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنی قوم کے معماروں کی ذہنی تربیت اور علمی آگاہی کے ذریعے وہ فکری شعور پیدا کرتے جس کی وجہ سے یہ طالب علم جب ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں تو قومیں ترقی کرتی ہیں اور ملک خود مختار اور خوشحال بنتے ہیں اِ سی لیئے اساتذہ کے کردار کو ہمیشہ سراہتے رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -