صوبہ بننا زمین کی نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، فیصل سبزواری

صوبہ بننا زمین کی نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، فیصل سبزواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنما فیصل سبزواری نے کہاہے کہ صوبہ بننا زمین کی نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، یہاں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے سب کے مسائل یکساں ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ 90 فیصد کراچی سے کما کر اس شہر پر 10 فیصد بھی خرچ نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے کراچی کی تقسیم کی بات نہیں کی، پیپلز پارٹی نے لولی لنگڑی مقامی حکومت چھوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی صوبہ بنانے کی بات کی جاتی ہے، صوبہ بن جائے گا تو کیا وہاں کا پاسپورٹ الگ ہوگا؟ یا سرحد پر فوج تعینات ہوگی؟ یقینا یہ تقسیم انتظامی بنیاد پر ہوگی۔فیصل سبزواری نے کہاکہ صوبہ بننا زمین کی تقسیم نہیں اختیارات کی تقسیم ہے، ہم نے مہاجروں کی بات نہیں کی، یہاں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے سب کے مسائل یکساں ہیں۔ ہم صرف چاہتے ہیں کہ شہری سندھ کو اختیارات دیئے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -