تمام رائے دہندگان کے اعتراضات پر کارروائی 8اکتوبر کوہوگی 

تمام رائے دہندگان کے اعتراضات پر کارروائی 8اکتوبر کوہوگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑاجمل حفیظ نے کہاہے کہ تما م رائے دہندگان کی جانب سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر کاروائی 8 اور 9 اکتوبر 2020کو ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام اعتراض کنندگان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآفس باجوڑ میں 8اور9اکتوبرکوپیش ہوجائیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑاجمل حفیظ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑمیں حلقہ بندیوں پر کل 14 عتراضات جمع کرائے گئے ہیں جس میں تحصیل خار سے 8اور تحصیل ناواگئی سے 6اعتراضات شامل ہیں۔ان اعتراضا ت پر ریجنل الیکشن کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سوات محمد ندیم خان جو کہ ڈیلیمیٹیشن اتھارٹی بھی ہیں 8اور 9 اکتوبر کو تمام جمع شدہ اعتراضات پر فیصلہ کریں گے۔