ڈینٹل ٹیکنشن ایسوسی  ایشن انتخابات عتیق  الرحمان الیکشن کمشنر مقرر

ڈینٹل ٹیکنشن ایسوسی  ایشن انتخابات عتیق  الرحمان الیکشن کمشنر مقرر

  

صوابی(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا ڈینٹل ٹیکنشن ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر عتیق الرحمن کو انتخابات برائے سال 2021/22کے لئے اکتیس دسمبر تک الیکشن کمیشنر کی ذمہ داری سونپ دی۔ اس سلسلے میں ایسو سی ایشن کا اجلاس صوبائی چیر مین عبدالغیاث کی صدارت میں ہوا جس میں اضلاع صوابی، بنوں، لکی مروت، نوشہرہ، مر دان، مالاکنڈ اور بونیر کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیشن 2019-20کے تمام ایکٹیو ممبران ووٹ ڈالنے اور کسی بھی عہدے کے لئے الیکشن لڑنے کے لئے حقدار ہونگے۔الیکشن کمشنر کے زیر صدارت پشاور، مردان، صوابی یا چارسدہ میں کسی مناسب جگہ پر الیکشن اجلاس ہونگے آئین کے مطابق الیکشن کمشنر بیس دسمبر 2020سے پہلے الیکشن کرانے کا پابند ہو گا۔موجودہ صوبائی کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار آج ہی سے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔ الیکشن کمشنر سے اس موقع پر ان کے عہدے کا حلف لیا گیا جب کہ الیکشن کے تمام پراسیز کیلئے الیکشن کمشنر جلد اعلان کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -