صوابی،خواجہ سرا ء محمد فاروق  عرف مالٹا فائرنگ سے زخمی

    صوابی،خواجہ سرا ء محمد فاروق  عرف مالٹا فائرنگ سے زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) خواجہ سراء محمد فاروق عرف مالٹا پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔ صوابی پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا مجروح خواجہ سراء محمد فاروق عرف مالٹا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آرد رج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کی صبح ایک پروگرام کی واپسی پر ناڑ و بانڈہ میں ایک حجرے میں ناشتہ کر رہے تھے کہ اس دوران لیاقت سکنہ ناڑو بانڈہ اچانک مسلح آکر ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور بعد ازاں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے سختی سے نوٹس لے کر مقامی پولیس کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر ڈی ایس پی شوکت خان کی قیادت میں ایس ایچ او فاروق خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری کارروائی کر تے ہوئے ملزم لیاقت کو دو گھنٹے کے اندر اندر آلہ ضررر رپیٹر سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اقبال جرم کیا اور کہا کہ مجروح خواجہ سرا کے ساتھ کوئی ذاتی تنازغہ نہیں تھا لیکن گھریلو تنازغہ کی وجہ سے ذہن پر شدید بوجھ تھا اس لئے خواجہ سراء محمد فارو ق پر فائرنگ کر کے زخمی کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -