اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے کاحکم 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن جاری کرنے ...

  

 اسلام آباد(آئی ا ین پی) اسلام آ باد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا سسٹم ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، جب ایک دفعہ پنشن جاری ہو گئی تو کس قانون کے تحت آپ نے پیشن روکی، بشیر میمن کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن تو اے جی پی آر نے چیلنج نہیں کیا، ان کو تو عدالت آنا ہی نہیں چاہیے تھا بلکہ جو عدالتی اخراجات بھی آپ کو دینے چاہییں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پنشن روکے جانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر اے جی پی آر کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری فنانس سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے کہ آپ ہمیں لکھ کر بھیجیں، ہم وزارت قانون سے اس حوالے سے رائے لیں گے۔ 

بشیر میمن 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -