ایکنک نے گریٹر کراچی سپلائی سکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی 

ایکنک نے گریٹر کراچی سپلائی سکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایکنک نے گریٹر کراچی سپلائی سکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی۔ پیر کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدا ر ت کراچی کے فور منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ر مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق گریٹر کراچی سپلائی سکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری ایکنک نے دی ہے،پہلے مرحلے میں کراچی میٹرو پولیٹن کو 250 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کے کراچی پیکیج تحت منصوبے کیلئے رقم کا 50 فیصد وفاق فراہم کریگا، کے فور منصوبہ صوبائی حکو مت نے شروع کیا تھا،وفاقی حکومت نے اس میں اپنا حصہ بھی ڈالا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی اس ضمن میں خط لکھا، جس میں وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے میں اپنی شراکت کی حامی بھری۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی نے واپڈا کو منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کی۔ اسد عمر نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جانا ضروری ہے، اس منصوبے کی تکمیل کی تاریخ واضح طور پر دی جائے۔

ایکنک منظوری

مزید :

صفحہ اول -