نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کی دستاویزات حکومت کو موصول

    نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کی دستاویزات حکومت کو موصول

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کے حوالے سے اہم دستاویزات موصول ہوگئی۔   تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے وفاقی حکومت کو اہم دستاویزات موصول ہوگئی ہیں جنہیں تصدیق کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرادیا گیا ہے۔ دستاویزات میں رائل میل کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کی آن لائن رسیدیں شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا تھا کہ ملزم نوازشریف کو رائل میل کے ذریعے بھیجے گئے وارنٹس کی تصدیق کیلئے رائل میل کی مصدقہ آن لائن رسید آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر کیس کی سماعت 7 اکتوبر کو ہوگی۔

نواز شریف 

مزید :

صفحہ اول -