صوابی،چلتی گاڑی پر فائرنگ،بارگین مالک جاں بحق
صوابی(بیورورپورٹ)گاڑ مانیری بالا میں نامعلوم ملزمان کی موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ سے انصاف بارگین کا مالک رئیس داد گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ سر زمین نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی اپنے موٹر کار میں انصاف موٹرز بارگین بند کرنے کے بعد اپنے موٹر کار میں گھر آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں رئیس خان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں صوابی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔