عمران خان کرکٹ کی طرح پتنگ بازی کے بھی چمپئن تھے، ویڈیو وائرل 

عمران خان کرکٹ کی طرح پتنگ بازی کے بھی چمپئن تھے، ویڈیو وائرل 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان کی ایک پرانی مگر یادگار ویڈیو جاری کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کافی مہارت کے ساتھ اور خوش گوار موڈ میں پتنگ اڑا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا  جا سکتا ہے کہ عمران خان آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ لاہور کی بادشاہی مسجد کے نزدیک کسی عمارت پر پتنگ اڑا رہے ہیں۔دوسری جانب ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دوستوں سے پوچھ رہے ہیں کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ پیچا لگا ہوا بھی ہے کہ نہیں تاہم جیسے ہی وہ پتنگ کاٹتے ہیں تو ان کے چہرے پر خوشی آ جاتی ہے اور عمران خان کے دوست بھی خوشی مناتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی اس ویڈیو پر لوگوں کی جانب سے انہیں 68ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ دن بھر جار ی رہا 

 ویڈیو وائرل 

مزید :

صفحہ اول -