طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

  طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات، برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

  

کراچی (آئی این پی) ایئرپورٹ کی حدود میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے برڈ شوٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سی اے اے کی جانب سے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر برڈ شوٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق سی اے اے کی ہدایات پر مزید برڈ شوٹرز بھرتی کرنے جارہے ہیں، علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لیے کنٹریکٹ پر 12 برڈ شوٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی بڑھنے سے کچرا دانوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

برڈ شوٹرز 

مزید :

صفحہ اول -