تحصیل درگئی میں ہفتہ  صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

تحصیل درگئی میں ہفتہ  صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)تحصیل درگئی میں ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ درگئی ملاکنڈ کے زیر اہتمام واک منعقد کیا گیاجس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان، ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین پیر مصور خان غازی اور تحصیل میونسپل آفیسر اورنگزیب خان کر رہے تھے۔آگاہی و اک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہخان، ایم ایس درگئی ہسپتال ڈاکٹر عنایت صافی، ڈاکٹر جاوید خان، متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر حمید خان لالا، جنرل سیکرٹری حاجی سلطان زیب خان،مولانا شمس الحق، درگئی ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسن، سابق منتخب ممبران و ناظمین، سول ڈیفنس، ٹائیگر فورس کے جوانوں،پریس کلب کے عہدیداروں،نشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کے میڈیا ایڈوائزر ظاہر شاہ،ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ نمبر 1کے پرنسپل حیات محمد، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2سخاکوٹ کے پرنسپل نجیب اللہ،سکولز کے طلبا و آساتذہ اورنشنل رورل سپورٹ پروگرام کے اہلکاروں نے بھر پور شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر درگئی کے دفتر سے شروع ہونے والے واک کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صفائی کے حوالہ سے نعرے درج تھے۔شرکا نے ملاکنڈ شاہراہ پر ریلی نکالی جو درگئی لیویز پوسٹ پر اختتام پذیر ہو ئی جہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی اور اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے کہا کہ صفائی کا ہفتہ منانے کا مقصد عوام میں صفائی کے اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے گھر گھر مہم شروع کی جائے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارا دین ہمیں صفائی کرنے کی تاکید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور اپنے گھروں، محلوں، دکانوں، شاپنگ مالز اور سکولوں کو صاف رکھنے کے لئے روزانہ کے بنیاد پر خیال رکھا جائے جس سے ہم بیماریوں سے بھی محفوظ رہیں گے اوردینی و قومی فریضہ بھی ادا ہو گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -