آئی اے ای اے  کا پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے اقدامات پر اظہارِ اطمینان

  آئی اے ای اے  کا پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے اقدامات پر اظہارِ اطمینان

  

 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) سفیرآفتا ب احمد کھوکھرنے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب کی حیثیت سے ایجنسی کے ڈی جی رافیل ماریانو کو اپنی اسناد پیش کردیں۔آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق سفیر آفتاب کھوکھر اور ڈی جی رافیل ماریانو کے درمیان ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر تبادلہ خیال ہوا،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔رافیل ماریانو نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں، پاکستانی مستقل نمائندے نے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لیے پاکستانی تعاون کا یقین دلایا اور ڈی جی آئی اے ای اے کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ڈی جی آئی اے ای اے رافیل نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

 اظہارِ اطمینان

مزید :

صفحہ اول -