اسلام آباد اور کے پی کے میں ٹورازم فیس معاف، پنجاب میں جرمانہ کے نوٹس بھیج دیئے گئے 

اسلام آباد اور کے پی کے میں ٹورازم فیس معاف، پنجاب میں جرمانہ کے نوٹس بھیج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)8ماہ سے ائیر لائنز آپریشن معطل ہونے،عمرہ اور حج نہ ہونے کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کا شکار،ٹریول،عمرہ اور حج ٹریڈ کیلئے حکومتی ریلیف،اسلام آباد اور کے پی کے میں ٹورازم کی سالانہ فیس معاف کرنے تک محدود،پنجاب حکومت نے ٹریول،عمرہ،حج ٹریڈ کو ریلیف پیکیج اور ٹورازم فیس معاف کرنے کی بجائے 20ہزار روپے سیلز ٹیکس ریٹرن نہ بھرنے پر جرمانہ کے نوٹس بھیج دئیے،حالانکہ ٹریول،عمرہ و حج ٹریڈ SECPاور  FBRسے رجسٹرڈ ہیں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا سیکٹر ہے،ہر ٹکٹ پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،حج آرگنائزر پروفیشنل ٹیکس،ٹورازم ٹیکس فی حاجی ٹیکس پہلے ہی ادا کر رہے ہیں،دلچسپ امر یہ ہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس،اسلام آبادچیمبر آف کامرس،کے پی کے چیمبر آف کامرس،کراچی چیمبر آف کامرس،کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے وزرائے اعلیٰ کو تحریری طور پر درخواست دی تھی کہ ٹورازم اور انکم ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس ایک سال کیلئے معاف کیا جائے،اسلام آباد کیلئے وفاقی حکومت،سرحد کیلئے کے پی کے حکومت نے سالانہ 20ہزار روپے ٹیکس معافی کا نوٹیفیکیشن کر دیا،پنجاب،بلوچستان،سندھ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،پنجاب ٹورازم نے لائسنس کی فیس لیٹ جمع کرانیوالوں کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا ہے اب ریونیو اتھارٹی پنجاب نے 10ہزار،20ہزار کے جرمانے کر کے نوٹس بھیج دئیے ہیں۔ 
جرمانہ