وفاقی کابینہ بجلی،گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ آج کرے گی

   وفاقی کابینہ بجلی،گیس صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ آج کرے گی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی کابینہ بجلی اور گیس صارفین پر ڈیڑھ سو ارب روپے اضافی بوجھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ آج کرے گی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 12 بجے طلب کیاگیا ہے جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا حکومتی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ بجلی اور گیس مہنگی کرنے کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائیگا تاہم وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے ہی بجلی اور گیس صارفین پر ڈیڑھ سو ارب روپے اضافی بوجھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی 1.62 روپے فی یونٹ، کمرشل و صنعتی صارفین کیلئے  2.63 روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی جبکہ ماہانہ 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے پر بھی غور ہوگا ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں گیس 15 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائیگی اور گھریلو صارفین کے گیس میٹر رینٹ کی مد میں ماہانہ 20 روپے اضافے پر بھی غور ہوگا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی 30 ستمبر کے فیصلے میں بجلی گیس مہنگی کرنے کی سفارش کرچکی ہے جس کو منظوری کے پیش کیا جائے گا ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے لیے بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے کی ڈیمانڈ رکھی گئی ہے۔

اجلاس طلب 

مزید :

صفحہ اول -