ٹریڈ کی مضبوطی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،آغا طارق سراج 

 ٹریڈ کی مضبوطی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،آغا طارق سراج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹیپ نارتھ زون کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس،صدارت زونل چیئرمین ندیم اقبال نے کی،مرکزی چیئرمین ٹیپ آغا طارق سراج، سربراہ بزنس مین پینل نارتھ زون میاں عامر سعید کی خصوصی شرکت، ایگزیکٹو کمیٹی نے منشور پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل کی منظوری،ٹیپ ممبران کو خصوصی دعوت پر بلانے کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا،اس موقع پر زونل چیئرمین ندیم اقبال،مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج نے کہا کہ ہمارے اوپر اعتماد کرنے والوں کا شکریہ،ہم ٹریڈ کی مضبوطی اور بہتری کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،ہمیں موقع دیا جائے تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کریں گے،جلد بازی نہ کی جائے،سربراہ بزنس پینل میاں عامر سعید نے اس موقع پر زونل و مرکزی چیئرمین کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ تمام شعبوں کی با اختیار کمیٹیاں بنائیں گے،ہر ضلع سے 3ایاٹا ایجنٹ لیں گے،3افراد کی نامزدگی کس طرح ہو اس کے لیے ممبران رہنمائی کریں، انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہوپ اور ٹیپ ہر جگہ مشاورتی عمل کو یقینی بنائیں اور آگے بڑھیں،100فیصد منشور پر عمل درآمد کی کوشش کریں گے،مشاورتی عمل لائیں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
آغا طارق سراج