مسلم لیگ (ن) کی پی ڈی ایم تحریک میں فیصلہ کن کردا ر ادا کرنے کی تیاریاں 

    مسلم لیگ (ن) کی پی ڈی ایم تحریک میں فیصلہ کن کردا ر ادا کرنے کی تیاریاں 

  

 لاہور(جاوید اقبال) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت کیخلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک میں تیز اور فیصلہ کن و مرکزی رول اداکرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کیلئے اراکین قومی اسمبلی،سینیٹرز اور پنجاب کے ایم پی ایز کا اجلاس آٹھ اکتوبر کو ماڈل ٹاؤن میں طلب کر لیا جبکہ ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل تنظیموں کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر شاہد خاقان عباسی نے طلب کیا ہے جس کیلئے چاروں صوبوں کے تمام اراکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو 8 اکتوبر کو ہر حا ل میں ماڈل ٹاؤن پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی تحریک میں مرکزی کردار اد ا کریگی جس کیلئے جہاں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا وہاں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی متعلقہ ایم پی اے اور تنظیمی عہدیدار زیادہ سے زیادہ افراد کو لائیں گے اور تحریک کے اخراجات کیلئے اپنے فنڈ ز بھی پارٹی فنڈزمیں جمع کروائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکان اسمبلی کو اجلاس کی اطلاع کر دی گئی ہے اور انہیں انتباکیا گیاہے کہ وہ ہر حال میں آٹھ اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جہاں حاضری بھی لگائی جائیگی۔

مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -