مریم نوا ز کی پورے لاہور میں کسی انڈین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی: سیف الملوک کھوکھر 

  مریم نوا ز کی پورے لاہور میں کسی انڈین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی: سیف الملوک ...

  

لاہور (انٹرویو،دیبا مرزا، تصا ویر،ندیم احمد)   پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نا ئب صدر ملک سیف الملو ک کھو کھر نے روزنا مہ ”پا کستان“ کو خصو صی انٹرویو دیتے ہو ئے کہا ہے کہ حکو متی تر جما ن شہبا ز گل ایک سمجھدار انسان ہے اسے یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہر دفعہ جھوٹ کی سیا ست نہیں چلتی ہے مریم بی بی کی کسی انڈین سے مبینہ ملا قات کے حوالے سے جھوٹے  بیا ن میں کھو کھر پیلس کا نام لینا اور بعد میں اس سے یو ٹرن لے لینا ان کی جما عت کاوطیرہ ہے ۔قائد محترم میا ں نوا ز شریف، میا ں شہبا ز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہمارے سیا ست کے ساتھ ساتھ فیملی تعلقات بھی ہیں۔ہم نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے ہیں پاک آرمی سمیت تما م ادا روں کی عزت کر تے ہیں میا ں نواز شریف نے اپنے بیا ن میں لفط فوج نہیں بلکہ صرف ایک شخص کا نا م لیا تھا اس سے پاک فو ج کے خلا ف تا ثر لینا غلط ہے۔لیگی قیا دت پر بغاوت کے نام پر مقدما ت حکو متی بو کھلا ہٹ کا منہ بو لتا ثبو ت ہیں ایسے پریشرسے ہم خوفزدہ ہو نے والے نہیں ہیں ہم آج بھی اپنے بیا نہ پر قائم ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گفتگو کے دورا ن سوالا ت کے جوا با ت دیتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ حکو متی   ترجمان شہبا ز گل کا بیا ن مجھے نہیں پتہ کہ انہو ں نے کیو ں ایسا بیا ن دیا ہے وہ ایک سمجھدا ر انسا ن ہے اسے یہ با ت سمجھنی چا ہیے کہ ہر دفعہ جھو ٹ کی سیا ست نہیں چلتی ہے۔ مریم بی بی کی مبینہ ملا قات کے با رے میں انہو ں نے جو بیا ن دیا ہے وہ کھو کھر پیلس کی حدود میں ملا قات تو دور کی با ت ہے پورے لا ہو ر میں ہی ان کی کسی سے ملا قات نہیں ہو ئی ہے انہو ں نے کہا کہ ان کی انفا رمیشن کی مشینری انتہا ئی کمزور ہے اور انہو ں  نے جو مجھے کہا ہے کہ میں ان حا لا ت میں پھنسا ہوا  ہوں درحقیقت وہ خود اس بیا ن میں پھنس گئے ہیں ان کو سمجھدا ری کا مظا  ہرہ کر نا چا ہیے ان کے لئے بہتر ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ہمارے شریف فیملی کے سا تھ تعلقا ت کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں قائد محترم میا ں نوا ز شریف، میا ں شہبا ز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہمارے سیا ست کے ساتھ ساتھ فیملی تعلقات بھی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ملک کی مو جو دہ سیا سی صوتحا ل دیکھ کر یہ اندا زہ ہو تا ہے کہ حکو متی نما ئندے اس وقت بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہیں مسلم لیگی رہنما ؤں پر بغاوت کے مقد ما ت درج کئے جا رہے ہیں تین مرتبہ ملک کا وزیراعظم  رہنے والے پر بغاوت کا لیبل لگا یا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم ایسے پر یشرز سے ڈرنے والے نہیں ہیں ہم نے جو قدم اٹھا یا ہے اس پر قائم ہیں اور اپنے بیا نہ پر بھی قائم ہیں۔پا ک فوج اور داروں کے خلا ف با ت کر نے کے تا ثر کے با رے میں ردعمل دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ میا ں محمد نواز شریف نے اپنی تقریر میں پا ک فوج کو سیلو ٹ پیش کیا ہے اور نہ صرف پا ک فوج ہی نہیں بلکہ ملک کے تما م ادا روں کی ہم عزت کر تے ہیں اور کسی قسم کا ٹکراؤ نہیں چا ہتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک متحد جما عت ہے اور اس جما عت کا ایک ایک ورکر اپنے قائد کے شا نہ بشا نہ کھڑا ہے۔

سیف الملوک

مزید :

صفحہ اول -