امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے،عبدالقدیر اعوان

امت مسلمہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے،عبدالقدیر اعوان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ بندہ مومن کی گفتار،کردار میں ایسا نکھار ہو،اعمال ایسے ہوں کہ دیکھنے والاخود خواہش کرے کہ میں بھی ایسا عمل اختیار کروں لیکن یہ سب ظاہری علوم کے حصول سے ممکن نہیں جب تک ھمہ وقت اللہ کی یاد اختیار نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے معاملات اس بات کی شہادت دیتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ہمارے اعمال اختیار کرنے میں کہیں خرابی ہے، ہماری تو عبادات میں بھی سودے بازی ہوتی ہے فرائض کی ادائیگی میں بھی ہمارا مقصد حصول دنیا ہوتا ہے۔اپنی نیت اور عبادات کو درست کرنے کے لیے قلب کی اصلاح کی ضرورت ہے اور قلب کی اصلاح کے لیے ذکر قلبی اور کیفیات قلبی کا حصول ضرور ی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دنیا میں تمام وہ اصول اپناتے ہیں جن میں نقصان کم سے کم ہو اور فائدہ زیادہ سے زیادہ ہو کیونکہ ہمیں دنیا کی حیات جو ہمارے سامنے ہے اس کا یقین ہے لیکن اخروی حیات کا یقین اس طرح سے نہ ہے اس لیے ہم اعمال کے اختیار کرنے میں بھی کمزوری کر جاتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد اور ملکی بقا اور امن کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -