وزیراعظم کو نواز شریف کیخلاف ایف آئی آر کا علم نہیں تھا، ناپسندیدگی کا اظہار کیا: فواد چوہدری 

        وزیراعظم کو نواز شریف کیخلاف ایف آئی آر کا علم نہیں تھا، ناپسندیدگی کا ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کیخلاف مقدمے کے اندراج پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔نوازشریف اور دیگر (ن) لیگی ارکان کیخلاف مجرمانہ سازش کی ایف آئی آر پر فواد چوہدر ی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کواس ایف آئی آر کا علم نہیں تھا جس میں نوازشریف اور دیگر کو نامزد کیا گیا،میں نے اس ایف آئی آرکا بتایا تووز یراعظم نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے ہوسکتا ہے کسی نے کارروائی ڈالنے کیلئے ایسا کیا ہو، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -