افغان قونصلیٹ کی جانب سے ویزہ میں تاخیری حربوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

افغان قونصلیٹ کی جانب سے ویزہ میں تاخیری حربوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا  کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد نے افغانستان قونصلیٹ کی جانب سے ویزہ میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکا نوٹس لے بصورت دیگر احتجاج کا ددائرہ کار وسیع کرینگے۔مظاہرے کی قیادت گل حسین اور دیگر ساتھیوں نے کی مطاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر افغان قونصل خانہ کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ افغان قونصلخانہ  میں ویزہ کی حصول کیلئے عرصہ دراز سے در بدر کی ٹوکرے کھانے پر مجبور ہے جبکہ وہاں کی انتظامیہ ہمیں ویزہ  دینے مین مختکف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہے جسکے باعث ہمارے کاروبار اور  دیگر روزگار متاثر ہو چکے ہے اور ویزہ کی عدم دستیابی سے بہت سے افراد فیملی کے ہمراہ افغانستان جانے کے منتظر ہے انہوں نے کہا کہ قونصل خانہ میں پیسے دینے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ ہم غریبوں کو کئی کئی ہفتے ویزہ کے حصول میں چکر لگانے پڑتے ہے جو زیادتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے نوٹس لیکر  ہمیں انصاف فراہم کریں  بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -