بخشالی،اے سی کا بازار کا اچانک دورہ،تجاوزات کا جائزہ
بخشالی (نمائندہ پاکستان)عوامی شکایات پر اے سی گل نواز آفریدی نے بخشالی بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔بخشالی بازار میں ناجائز تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے ایک ہفتے کا مہلت دے دیا۔جسکے بعد بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔اس موقع پر ٹریفک انچارج امجد خان،محکمہ واپڈا اور محکمہ پٹوار کے افراد بھی موجود تھے۔بخشالی بازار کے صدر ذوالفقار علی بھٹو اور سماجی شخصیت رشید خان اور واجد خٹک بھی موجود تھے۔آپریشن کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بازار کو کھلا رکھنا اور تجاوزات کو ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔تجاوزات سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے جو ایک قانونی جرم ہے۔جس کے خلاف ہر قسم کی کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے واپڈا حکام کو بھی ہدایات جاری کئے کہ روڈ کے وسط میں نصب بجلی پولز کو جلد از جلد ہٹایا جائے۔تاکہ عوام اور ڈرائیورز کو آمدورفت میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بازار کے اطراف میں موجود نکاسی کے نالوں کو صاف کرنے کیلئے اور بجلی کے کھمبوں کی بندوبست کیلئے جلد ہی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹینڈنٹ اور انجینئر واپڈا سے رابطہ اور میٹنگ کروں گا۔تاکہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔انہوں نے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کی کہ ازخود ان تجاوزات کو مٹایا جائے بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔