سخاکوٹ،پی پی پی اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن اے این پی میں شامل

سخاکوٹ،پی پی پی اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن اے این پی میں شامل

  

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)پی پی پی کے سابق ناظم ویلج کونسل کوٹ نمبر 3 ہدایت الرحمان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن عوامی نشنل پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس سلسلے میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند کے رہائش گاہ پر ایک اجتماع منعقد ہوا جس کے دوران سابق ناظم ہدایت الرحمان، پی ٹی آئی کے سرکردہ کارکن عبدالواحد لالا، مصدق، شریف خان اور دیگر نے اپنے اپنے جماعتوں سے مستعفی ہو کر عوامی نشنل پارٹی میں شمولیت اور قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل بدرگہ کے صدر مکل شاہ، جنرل سیکرٹری بابو خان، ضلعی جائنٹ سیکرٹری گل زمین خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے جنہوں نے شمولیت کرنے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند نے کہا کہ عوام تبدیلی اور روٹی کپڑا مکان کے جھوٹے وعدوں سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں اس لئے حقیقی تبدیلی کے لئے خان باچہ خان کی قافلے میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مرکز اور صوبوں میں پی ٹی آئی کے حکومت کے باوجود ان کے کارکن ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں جس سے حکومت کی کارکردگی ظاہر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کے لئے سیاسی میدان بالکل خالی ہے اور انشا اللہ آنے والے انتخابات میں پورے صوبے میں کلین سویپ کرینگے۔ محمد ارشاد خان مہمند نے کہا کہ تمام پختونوں اور پسے ہوئے طبقے کی بھلائی اس میں ہے کہ سب مل کر باچہ خان کے قافلے کے سپاہی بنیں اور فخر پختون اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی خان سمیت دیگر قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں  تاکہ سالہاسال سے محروم پختونوں کو انکے حقوق دلائے جائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -