اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ، نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مسترد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کی تقاریر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پابندی کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے لیے ہائیکورٹ کی مداخلت درست نہیں ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ جب قانون میں متبادل طریقہ کار موجود ہو تو عدالت براہ راست مداخلت نہیں کرسکتی، نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عوامی اہمیت کا مقدمہ نہیں۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر پر پابندی عائد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر شہری عامرعزیز کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جس میں مطالبہ کیا کہ شریف برادران کی تقاریر ٹی وی پر دکھانے سے روکا جائے۔ د

درخواست مسترد

مزید :

صفحہ اول -