ڈیرہ،ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

ڈیرہ،ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درازندہ کے علاقہ مغل کوٹ میں سیاسی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے بلوچ خان شیرانی نامی نوجوان زخمی، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ورثا نے اتفاقی حادثہ قرار دیکر ذمہ داروں کو معاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں سیاسی جماعت کی تقریب کے دوران بعض مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے دوران بلوچ خان شیرانی نامی نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم و جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ آبائی علاقہ مغل کوٹ میں ادا کردی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کے ورثا نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کو رضائے الہی کی خاطرمعاف کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -